22 December, 2024


دارالاِفتاء


عصر کی جماعت شروع ہونے میں ابھی دو منٹ باقی ہیں اس حال میں اگر سنت عصر پڑھ لیں تو صرف پہلی رکعت چھوٹ سکتی ہے بقیہ تین رکعتیں مل جاتی ہیں تو اس صورت میں سنت عصر کا پڑھنا افضل ہے، یا اس سنت غیر مؤ کدہ کو چھوڑ کر دو منٹ انتظار کر کے جماعت میں شریک ہو کر مکمل چار رکعت کا پالینا افضل ہے؟

فتاویٰ #1988

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ ضروری ہے کہ ایسی صورت میں آپ عصر کی سنتیں نہ پڑھیں دو منٹ انتظار کر لیں نماز کا انتظار نماز ہی کے حکم میں ہے اور شروع سے جماعت میں شریک ہوں۔ وھو تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved