22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید نماز پڑھا رہا تھا قراءت میں بھول گیا، یا غلط پڑھ رہا تھا تو مقتدی اس کو لقمہ دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اور لقمہ دینے والے کی نماز ہوگی یا نہیں؟ جب کہ امام نے لقمہ لے لیا تو اس صورت میں لقمہ دینے والے کی نماز ہو گی یا نہیں ، اور امام پر سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں؟

فتاویٰ #1973

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- امام بھول جائے، یا کوئی غلطی کرے تو لقمہ ضرور دیا جائے ۔ لقمہ دینے والے کی نماز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا امام لقمہ لے یا نہ لے ۔سجدۂ سہو واجب ہوگا یا نہیں اس میں تفصیل ہے قراءت میں کسی غلطی کی بنا پر لقمہ دیا ہے تو مطلقا سجدۂ سہو نہیں۔ ہاں! اگر امام نے ایسی غلطی کی جو مفسد نماز ہے اور لقمہ نہیں لیا تو امام کی نماز فاسد ہوگئی اور اس کے ساتھ تمام مقتدیوں کی بھی فاسد ہو گئی۔ سجدۂ سہو سے کام نہیں چلے گا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved