22 December, 2024


دارالاِفتاء


چار رکعت والی فرض نماز میں امام صاحب دو رکعت کے بعد بیٹھنے کے بجاے کھڑے ہو گئے تو لقمے کے بغیر امام صاحب کو غلطی کا احساس کیسے ہو،تا کہ وہ سجدۂ سہو کریں؟ کیا لقمہ دینے والے کو پھر سے نماز پڑھنی پڑے گی؟ براے کرم تفصیل سے رہبری فرمائیں۔

فتاویٰ #1971

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اس صورت میں لقمہ دینا جائز نہیں جو لقمہ دےگا اس کی نماز فاسد ہو جائے گی اسے دوبارہ نئے سرے سے نماز پڑھنی پڑے گی۔ اب اگر امام کو از خود یاد آجائے اور سجدۂ سہو کر لے فبہا ورنہ نماز کا اعادہ کرے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved