3 January, 2025


دارالاِفتاء


دو مولوی صاحبان ایک کھس کھسی داڑھی رکھنے والے کی اقتدا میں نماز پڑھتے تھے ۔ ان سے کہا گیا کہ امام کو امامت سے معزول کرنے کی بجاے خود آپ ہی اقتدا کرتے ہیں جس سے عوام پر برا اثر پڑتا ہے تو کہتے ہیں کہ مصلحتاً نہیں روکتے، گاؤں کے ایک آدمی ہیں ۔ کون دشمنی مول لے ۔ کیا ان لوگوں کی تقریروں اور امامت میں اقتدا اور شرکت درست ہے؟

فتاویٰ #1939

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- ایسا عالم جو فاسق معلن کی اقتدا میں نماز پڑھتا ہے فاسق معلن ہے۔ ا س کی اقتدا جائز نہیں اور اعزاز کے ساتھ اسٹیج پر بٹھانا بھی منع ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved