22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید جو کہ ایک مسجد کا امام ہے اپنے کو آتش باز کہتا ہے ، اس کے گھر آتش بازی کا کاروبار ہے ، پٹاخہ بنا کر فروخت کیا جاتا ہے۔ زید گھر والوں کو منع نہیں کرتا اور گھر سے الگ بھی نہیں ہوا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ ایسے امام کے پیچھے نماز ہوگی کہ نہیں؟ مفصل طور پر جواب سے نوازیں۔

فتاویٰ #1938

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر زید نہ خود آتش بازی کا سامان بناتا ہے اور نہ بیچتا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ، جب کہ گھر والوں کے فعل سے راضی نہ ہو۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved