----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جن لوگوں نے تصویر کھنچوائی یا جو اس پر راضی ہوا، يا جس نے کھینچی وہ سب فاسق معلن ہیں۔ ان میں سے کسی کو امام بنانا گناہ۔ ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ۔ زید کے بارے میں سوال میں کوئی ایسی بات تحریر نہیں کہ جس کی بنا پر اس کی امامت میں خلل ہو ۔ زید نماز پڑھا رہا تھا اس حالت میں دوسرے نے تصویر کھینچی اس سے یہ لازم نہیں کہ زید نے اس کا حکم دیا، یا اس پر راضی ہوا ۔ ہاں! اس کا شبہہ ضرور ہوتا ہے ، شبہہ کی بنا پر لائق امامت نہ ہونے کا حکم دینا درست نہیں۔ ہاں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ زید نے تصویر کھینچنے کا حکم دیا تھا یا اس پر راضی تھا یا بعد میں اس پر راضی ہوا تو وہ ضرور فاسق معلن ہے۔ اس تقدیر پر ضرور اسے امام بنانا گناہ اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org