22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید نے ایک دینی ادارہ قائم کیا اور بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک انعامی جلسہ منعقد کیا جلسے میں فوٹو گرافر کو بلواکر تصویر کھینچائی علانیہ طور پر۔ شرع کی طرف سے زید پر کیا حکم لگتا ہے؟ ایسے ادارے میں تعلیم حاصل کرنا، تعاون کرنا اور ایسی مجالس میں جہاں فوٹو کھینچا جاتا ہو شریک ہونا، شریک ہونے والے کی اقتدا میں نماز اداکرنا کیسا ہے اور ان سب پر شرع کا کیا حکم لگتا ہے؟

فتاویٰ #1916

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جن لوگوں نے فوٹو گرافر کو بلوایا، جن لوگوں نے تصویریں کھنچوائیں اور فوٹو گرافر سب کے سب شدید گناہ کے مرتکب ہوئے اور اللہ کی لعنت کے مستحق اور فاسق معلن ہوئے ۔ ان میں سے کسی کو امام بنانا گناہ ، اور ان کے پیچھے پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا واجب اور اس ادارے کو چندہ دینا ناجائز ۔ یہ لوگ دین کے نام پر دین کو ڈھا رہے ہیں۔ واللہ تعالی اعلم ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved