22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید حافظ قرآن ہے اور زید نماز بھی پڑھاتاہے اور زید برادری میں مسلمان ڈوم ہے۔ اور اس کے خاندان والے جھاڑو دیتے ہیں یا نہیں دیتے ہیں لیکن زید یہ سب کام نہیں کرتا ہے، صرف امامت کا کام کرتا ہے تو کیا ایسے امام کے پیچھے کوئی بھی مسلمان جاننے کے باوجود نماز پڑھ سکتا ہے؟ اگر پڑھ لیا تو کیا نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اور ایسی برادری کو پیش امام بنا سکتے ہیں یا نہیں؟ ایسے برادری کے گھر میں کوئی بھی مسلمان کھا پی سکتا ہے یا نہیں؟ یا زید کسی مسلمان کے گھر کھا سکتا ہے یا نہیں؟ یا زید کا لڑکا کوئی بھی مسلمان کی لڑکی سے شادی کر سکتا ہے یا نہیں؟ یا محبت ہو گئی اور دونوں راضی ہیں تو کیا شادی ہو سکتی ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1909

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جب زید مسلمان اور حافظ قرآن ہے اور کوئی ایسا کام نہیں کرتا جو حرام اور نفرت کا موجب ہو تو اس کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ وہ ہر مسلمان کے گھر جا کر کھا، پی سکتا ہے۔ ہر مسلمان اس کے گھر جا کر کھا، پی سکتا ہے۔ جو مسلمان چاہے اپنی لڑکی زید کے لڑکے سے بیاہ دے۔ محض برادری کی بنا پر کسی کو حقیر وذلیل سمجھنا جہالت ہے ۔ ’’ اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ اِخْوَةٌ ‘‘ ۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved