22 December, 2024


دارالاِفتاء


فجر کی نماز باجماعت نہ پڑھا ہوا شخص کیا جمعہ وعیدین کی نماز کی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1896

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر یہی شخص جمعہ وعیدین کا امام معین ہے تو یہی جمعہ وعیدین پڑھائے؛ اس لیے کہ امام معین کے علاوہ بغیر اس کی اجازت کے اگر کوئی دوسرا جمعہ یا عیدین پڑھائے گا تو جمعہ وعیدین نہ ہوں گے۔ در مختار میں ہے: وفی السراجیۃ لو صلی أحد بغیر إذن الخطیب لا یجوز إلا إذا اقتدی بہ من لہ ولایۃ الجمعۃ۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved