8 September, 2024


دارالاِفتاء


کیا فرماتے ہیں علماے دین مسئلہ ذیل میں کہ بد عقیدہ کو امام بنانا کیسا ہے؟

فتاویٰ #1888

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- وہ بدعقیدہ جس کی بد عقیدگی حد کفر تک پہنچی ہو اسے امام بنانا جائز نہیں۔ نہ اس کی نماز نماز ،نہ اس کے پیچھے کسی کی نماز صحیح، ایسے کے پیچھے نماز پڑھنا نہ پڑھنے کے برابر ہے۔ در مختار میں ہے: وإن أنکر بعض ما علم من الدین ضرورۃ يکفر بہا فلا یصح الاقتداء بہ أصلا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved