8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید ایک سنی صحیح العقیدہ عالم ہے، جو مسجد میں پنج وقتہ کا امام اور جمعہ کے دن خطبہ دینے اور نماز پڑھانے کے علاوہ ایک کالج میں پروفیسر ہے، جو روزانہ اس کالج میں بے نقاب یا بے پردہ بالغ لڑکیوں کو عربی مضمون (Arabic Subject) کی تعلیم دیتا ہے، تو کیا ایسے امام (زید) کے پیچھے نماز صحیح ہوسکتی ہے، اور کوئی کراہت لازم نہیں آتی؟ امید کہ تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں گے۔

فتاویٰ #1796

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- بضرورت اس کی اجازت ہے کہ کالج میں لڑکیوں کو اس حالت میں پڑھایاجائے کہ ان کے چہرے کھلے ہوئے ہوں۔ البتہ یہ ضروری ہے کہ کلائیاں وغیرہ ڈھکی ہوں اور سر کے بال بھی چھپے ہوں۔ (استاذ کی نگاہیں جھکی ہوں، بالقصد لڑکیوں کو نہ دیکھے)جو استاذ اس پابندی کے ساتھ کالج میں بالغ لڑکیوں کو پوری جماعت کے ساتھ پڑھاتا ہو، اس کے پیچھے نماز درست ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved