----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- جب یہ حجرہ مسجد سے باہر ہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضور اقدس ﷺ کی ازواج مطہرات، امہات المومنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے سارے حجرے مسجد نبوی سے متصل تھے۔ ام المومنین حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ حضور اقدس ﷺ اعتکاف میں ہوتے میں اپنے حجرے میں ہوتی، سر اقدس میری طرف بڑھادیتے، میں انھیں دھوتی۔ نیز حضرت علی کا حجرہ مبارکہ بھی حضرت عائشہ کے حجرے کے متصل جانب شمال، مسجد سے ملا ہوا تھا۔ آج بھی اس کے نشانات باقی ہیں، جس کا جی چاہے جاکر دیکھ لے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org