3 January, 2025


دارالاِفتاء


سوال: امامت سے متعلق چند ضروری باتیں بتادیں۔

فتاویٰ #1621

• اجنبی کو امامت کے لیے آگے نہیں بڑھانا چاہیے۔ • جو نماز کا پابند نہیں اسے امام بنانا جائز نہیں ہے۔ • جہالت یا غلو کی وجہ سے جو امام غلط مسئلہ بتائے اس کی امامت درست نہیں اور بھول چوک سے غلطی ہو گئی تو معاف ہے۔ • دو بیویوں کے درمیان عدل نہ کرنے والے کو امام بنانا درست نہیں ہے۔ • غیر مقلد کے پیچھے نماز صحیح نہیں ہے۔ • وی، سی، آر چلانے والے کو امام بنانا گناہ ہے۔ • جو حافظ قرآن پابند صلات نہیں وہ امام بننے کا اہل نہیں ہے۔ • نامرد کے پیچھے نماز بلا کراہت درست ہے۔ • تعزیہ دار فاسق معلن ہے اسے امام بنانا جائز نہیں۔ • کافر کے دسویں میں شرکت کرنے والے کو امام بنانا گناہ اور اس کی اقتدا میں پڑھی ہوئی نمازوں کا دہرانا واجب ہے۔ • جان بوجھ کر سید کو زکات وفطرہ دینے والے دوبارہ اپنی زکات وفطرہ ادا کریں۔ مشاہدی (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved