22 December, 2024


دارالاِفتاء


نمازمیں سورۂ العصر کے بعد، سورۂ فیل یا کوثر جان بوجھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ اسی طرح سورۂ قریش کے بعد سورۂ کوثر پڑھنا کیسا ہے؟ کہ سورۂ عصر کے بعد اس سے بڑی سورت ہے، اور سورہ قریش کے بعد بھی اس سے بڑی سورہ ہے۔ ہم نے سنا ہے کہ چھوٹی سورہ کے بعد بڑی سورہ نہ پڑھی جائے۔

فتاویٰ #1579

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ البتہ عوام کو خلفشار سے بچانے کے لیے اس طرح کی قراءت نہ کی جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved