بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: یہ شخص بڑا ہی سخت فاسق وفاجر ہے۔ اگر اسلامی حکومت ہوتی ، حاکم اسلام اسے قید کردیتا جب تک نماز نہ پڑھنے لگتا نہ چھوڑتا۔ بلکہ امام مالک، امام شافعی ، امام احمد رحمہم اللہ تعالی کے نزدیک واجب القتل ہے۔ اس نے یہ کہا ’’علماے کرام ،مولوی حضرات نے مسلمانوں کو نماز پڑھا کر بزدل بنا دیا ہے‘‘۔ یہ کلمۂ کفر ہے۔ اس میں نماز کی توہین ہے۔ اس پر فرض ہے کہ اس کفری جملے سے توبہ کرے اور تجدید ایمان وتجدید نکاح بھی واجب ہے۔ اگر یہ ترک صلاۃ اور اس کفری جملے سے توبہ کرے اور تجدید ایمان کرے تو بہتر ورنہ اس سے میل جول، سلام کلام بند کر دیا جائے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org