بسم اللہ الرحمٰن الرحیم – الجواب ــــــــــــــــــــ: جب یہ ثابت ہے کہ خلفاے راشدین کے عہد میں خطبہ کی اذان منبر کے متصل نہیں ہوتی تھی بلکہ مسجد سے باہر دروازے پر ہوتی تھی، اور کہیں سے یہ ثابت نہیں کہ حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانے میں اذان خطبہ منبر کے متصل ہونے لگی تھی۔ تو ماننا پڑے گا کہ حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے زمانے میں بھی یہ اذان وہیں ہوتی تھی جہاں عہد رسالت وعہد خلفاے راشدین میں ہوتی تھی۔ اس لیے کہ حضرت امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ تابعی ہیں۔ صحابہ او رتابعین سے یہ بہت بعید ہے کہ جو طریقہ حضور اقدس ﷺ اور خلفاے راشدین کے زمانے سے چلا آرہا ہے اس میں کوئی تبدیلی کریں۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵( فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org