22 December, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص گھر میں ٹی وی رکھ کر دیکھتا ہے اور بیوی بچوں کو بھی دکھاتا ہے۔پڑوسی بھی دیکھتے ہیں منع کرنے پر کہتا ہے : میں مسجد سے اذان دینا چھوڑ سکتا ہوں یا مسجد کو چھوڑ سکتا ہوں مگر ٹی وی نہیں چھوڑ سکتا ، مجھے بچوں کی مار نہیں کھانی ہے۔ شخص مذکور لاٹری بھی کھیلتا ہے۔ تو اس شخص سے اذان دلانا کیسا؟

فتاویٰ #1468

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: ٹی وی دیکھنا دکھلانا حرام وگناہ ہے ، ٹی وی رکھنے والا، دیکھنے والا، دکھانے والا فاسق۔ اس کو اذان دینا جائز نہیں۔ اس کو اذان دینے سے روک دیا جائے۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved