8 September, 2024


دارالاِفتاء


(۱) آندھی ،طوفان، اور بچہ پیدا ہونے کے بعد جو اذان دی جاتی ہے اس میں ’’حی علی الصلاۃ ‘‘ و ’’حی علی الفلاح‘‘ پڑھا جائے گا یا ان کلموں کی جگہ دوسرے کلمات استعمال ہوں گے؟ (۲) نابالغ بچہ صف کے بیچ میں اگر کھڑا ہو جائے تو اس کو ہٹادیا جائے گا یا نہیں، اگر ہٹا دیا جائے تو کیا نماز پڑھتے وقت بھی اس کو ہٹایا جا سکتا ہے، اگر نہ ہٹائے اس کے بغل میں بالغ آدمی رہے تو کیا کسی کی نماز میں کوئی خرابی لازم آئے گی یا نہیں؟

فتاویٰ #1454

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: (۱) اس میں بھی ’’حی علی الصلاۃ‘‘ اور ’’حی علی الفلاح‘‘ پڑھا جائے ۔ واللہ تعالی اعلم (۲) نابالغ سمجھ دار بچہ ہے تو اسے نہ ہٹایا جائے، اس کے بیچ صف میں رہنے سے کوئی حرج نہیں۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved