26 December, 2024


دارالاِفتاء


مکان بنانے والے یا مکان رنگنے والے نشہ استعمال کر کے آئیں اور ان کے منہ سے بدبو آتی ہو اور مکان میں رنگ لگائیں تو کیا برتن رنگنے والا نجس ہوجائے گا یا دیوار ناپاک؟

فتاویٰ #1380

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: صرف بو سے نہ برتن ناپاک ہوگا نہ دیوار(حاشیہ: ہاں! اگر کسی ہاتھ میں شراب لگی ہو اور ہاتھ کا وہ حصہ رنگ میں پڑ جائے تو وہ رنگ ناپاک ہوگا پھر دیوار میں جتنی جگہ وہ رنگ لگے گا وہ جگہ بھی ناپاک ہو جائے گی جو بعد میں سوکھ کر پاک ہو جائے گی، بہار شریعت میں فتاوی ہندیہ کے حوالے سے ہے: ’’درخت اور گھاس اور دیوار اور ایسی اینٹ جو دیوار میں جڑی ہو یہ سب خشک ہوجانے سے پاک ہو گئے اور اگر اینٹ جڑی ہوئی نہ ہو تو خشک ہونے سے پاک نہ ہوگی بلکہ دھونا ضروری ہے۔ (ج:۱، حصہ:۲،ص:۴۰۱، نجس چیزوں کے پاک کرنے کر نے کا طریقہ، مکتبہ المدینہ۔) محمد نظام الدین رضوی) ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved