26 December, 2024


دارالاِفتاء


مجھے ہر وقت طہارت لینے کے بعد پیشاب کے قطرے جاری رہتے ہیں، پیشاب کے ساتھ مذی کے قطرے بھی جاری رہتے ہیں میں اس مجبوری کے تحت لوپ لگا کر نماز پنج گانہ ادا کر رہا ہوں لیکن یہاں چند مولوی صاحبان کا کہنا ہے کہ نماز میں لوپ لگا کر پڑھنے سے نماز نہیں ہوتی، یہ عادت حالت نماز میں بھی ہے مجھے کہنا یہ ہے کہ قطرے اور مذی کے قطرے جاری رہنے میں کیا لوپ لگا کر پڑھنے سے نمازہوتی ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1356

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: اگر لوپ لگا نے سے پیشاب اور مذی کے قطرات باہر نہیں آتے تو آپ بلاشبہہ لوپ لگا کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ نماز بلا کراہت ہو جائے گی، جس نے یہ بتایا کہ نماز نہیں ہوگی اس نے غلط بتایا، اس پر توبہ فرض ہے۔ واللہ تعالی اعلم۔ (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved