بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: جس پانی سے حدث دور کیا گیا ہو خواہ اصغر ہو یا اکبر ،یا جسے عبادت کی نیت سے استعمال کیا گیا ہو وہ پانی جسم سے علاحدہ ہونے کے بعد مستعمل ہو جاتا ہے۔ دھلا ہوا ہاتھ پانی میں ڈالا تو پانی مستعمل نہ ہوگا(واضح ہو کہ پانی میں ہاتھ ڈالنا ٹھنڈک حاصل کرنے کے لیے ہوتا ہے، یا پانی نکالنے کے لیے، عبادت کے لیے عموما کوئی پانی میں ہاتھ نہیں ڈالتا۔محمد نظام الدین رضوی) بشرطےکہ ہاتھ دھونے کے بعد حدث نہ لاحق ہوا ہو اور اگر ہاتھ دھونے کے بعد حدث لاحق ہوا ہو اور پھر ڈالا تو پانی مستعمل ہو جائے گا۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد ۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org