26 December, 2024


دارالاِفتاء


شیخ روزامیاں نے اپنے ورثہ میں ۲ لڑکے ایک لڑکی چھوڑے۔ جائداد میں ایک گاڑی چھوڑی، اس کے بعد ایک گاڑی ایک لڑکے نے خریدا اس وقت دونوں بھائی مشترک تھے اب کیا اس گاڑی کا حصہ دوسرے بھائی کو ملیگا یا نہیں شرعی فیصلہ سے آگاہ فرمائیں۔ بھائی بہن میں کتنا بٹے گا آگاہ فرمائیں گے۔

فتاویٰ #1261

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب : بعد تقدیم ماتقدم علی الارث شیخ مذکور کا کل ترکہ پانچ حصوں پر تقسیم ہو کردو دو حصہ دونوں لڑکوں کو ،ایک حصہ لڑکی کو ملے گا جب کہ مشترکہ رہتے تھے اور شرکت میں ہی گاڑی خریدی گئی تو ظاہر یہی ہے کہ دوسری گاڑی بھی دونوں بھائیوں میں مشترک ہے ۔ و ھوتعالیٰ اعلم(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved