26 December, 2024


دارالاِفتاء


ایک امدادی مدرسہ ہے، اس کے لیے مالی سوال بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اگر چرم قربانی سے اس کی مدد کی جائے تو مشکل حل ہو جائے گی۔ تحریر فرمایا جائے کہ کس طرح چرم قربانی سے اس کی مدد کی جائے جوکہ شرعاً جائز ہو۔

فتاویٰ #1177

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: چرم قربانی میں تملیک فقیر شرط نہیں ہے ،اس کو کار خیر میں خرچ کرنا جائز ہے لہٰذا مدرسہ میں صرف کیا جاسکتا ہے۔اس کی صورت یہ ہے کہ ناظم مدرسہ کو چمڑا یا دام دے دےاور وہ اس کو ضروریات مدرسہ میں خرچ کرے ۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved