22 November, 2024


دارالاِفتاء


زید نے اپنی لڑکی کی شادی کم سنی میں کر دی ، مگر شادی کے بعد معلوم ہوا کہ بکر کو جذام کا عارضہ ہے۔ لڑکی جس وقت بالغ ہوئی اس نے اس وقت اعلانیہ نکاح فسخ کر دیا وہ نکاح فسخ ہوا یا نہیں ؟

فتاویٰ #1144

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: شوہر کے صرف جذامی ہونے کی صورت میں منکوحہ کو فسخ نکاح کا اختیار نہیں ۔ لہٰذا یہ نکاح فسخ نہیں ہوا۔ ہدایہ میں ہے: ’’وان کان بالزوج جنون او برص او جذام فلا خیار لھا۔‘‘ واللہ تعالیٰ اعلم۔ مذکورہ بالا حکم تو فسخ کے بارے میں ہے مگر جب کہ زید کے جذامی ہونے کی صورت میں اس کی زوجہ کو اس سے نفرت ہے اور وہ اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو زید کو چاہیے کہ اپنی عورت کو طلاق دے دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved