22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید نے ہندہ کوبحالتِ نشہ طلاق دی مغلظہ اور ہندہ نے پھر زید مذکور کے پاس چھ شخصوں سے اپیل کی کہ میں زید سے راضی ہوں اور رہوں گی، میرے لیے جو شرعی قانون سے ہو اس پر عمل کرکے مجھے پھر میرے شوہر سے ملا دو ۔ لہٰذا اس کے کہنے پر لوگوں نے مناسب خیال کیا اور بہ وجہ پختگی جانبین سے تحریر لے لی گئی۔ وہ حضرات یہ ہیں ۔محمد صدیق ،محمد حسین، محمد متین، مولوی شاہ محمد۔ لہٰذا عرض یہ ہے کہ آپ بمطابق شرع شریف جو حق ہو۔ بینوا توجروا فقط اللہ الموقف بالحق والصواب۔

فتاویٰ #1112

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: بحالتِ نشہ طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔ ہدایہ میں ہے: ’’وطلاق السکران واقع۔‘‘ چوں کہ یہ طلاق مغلظہ ہے اور طلاقِ مغلظہ میں نکاح نہیں ہو سکتا، تا وقتے کہ حلالہ نہ ہو۔ اگر ہندہ بعد عدت گزارنے کے کسی اور سے نکاح کرے اور شوہر ثانی بعد وطی کے طلاق دے تو بعد عدت کے زید سے نکاح کر سکتی ہے۔ قال اللہ تعالیٰ: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗ١ؕ واللہ تعالیٰ اعلم۔ (فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved