بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: غصہ میں بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے ، لہٰذا ہندہ پر تین طلاق واقع ہو گئی، اور زید کو رجوع کرنے کا حق نہیں رہا۔ ہندہ زید پر حرام ہو گئی، تا وقتیکہ ہندہ بعدِ عدت دوسرے شوہر سے نکاح نہ کرے اور وہ شوہر بعدِ وطی طلاق نہ دے اور عدت نہ گزارے۔ زید کا نکاح ہندہ سے نہیں ہو سکتا۔ قال اللہ تعالیٰ: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهٗ۔واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org