14 March, 2025


دارالاِفتاء


زید نے اپنی ممانی ہندہ سے نکاح کیا۔ ہندہ کی ایک لڑکی اس کے پہلے شوہر سے ہے اور زید کا ایک لڑکا زید کی پہلی بیوی سے ہے ۔ زید کے اس لڑکے کا نکاح ہندہ کی اس لڑکی سے جو اس کے پہلے شوہر سے ہے، ہو سکتا ہے یا نہیں ؟ بینوا تو جروا۔

فتاویٰ #1056

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــ: صورتِ مستفسرہ میں نکاح ہو سکتا ہے۔ قال اللہ تعالیٰ:وَاُحِلَّ لَکُمْ مَّا وَرَآئَ ذٰلِکُمْ .) ( عالم گیری میں ہے: لا بأس بأن یتزوج الرجل امرء ۃ ویتزوج ابنہ ابنتھا۔ ) ( واللہ اعلم بالصواب(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved