8 September, 2024


دارالاِفتاء


(۱).اگر کسی شخص کی ناک کٹ کر گر گئی ہو تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟ (۲).جو شخص داڑھی مونڈتا ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

فتاویٰ #1032

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: (۱)جس شخص کی پوری ناک کٹ کر گر گئی ہو اور اس کی وجہ سے حروف کی ادائیگی میں فرق پڑتا ہو مثلاً جہاں’’ نون‘‘ نہ ہو وہاں’’ نون‘‘ نکلتا ہو، جیسا کہ غالب گمان ہے تو صحیح قول یہ ہے کہ ایسے شخص کی امامت غیر معذورین کے لیے درست نہیں۔ جیسے الثغ (توتلا جو ’ر‘ کی جگہ ’ی‘ یا’ز‘ بولتا ہو) کی امامت غیر الثغ کے لیے درست نہیں۔ شامی میں ہے: امــامـــۃ الالثــغ للــفــصــیـح فاسـدۃ فـی الـراجح الصحیح۔) ( واللہ تعالیٰ اعلم۔ (۲).داڑھی منڈوانا ناجائز ہے، ایسا شخص فاسق معلن ہے، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہے ۔ رد المحتار حاشیہ در مختار میں ہے: ’’واما الفاسق فقد عللوا کراہۃ تقدیمہ بانہ لا یہتم لامر دینہ وبان فی تقدیمہ للامامۃ تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعا ولا یخفی انہ اذا کان اعلم من غیرہ لا تزول العلۃ فانہ لا یؤمن ان یصلی بہم بغیر طہارۃ فھو کالمبتدع تکرہ امامتہ بکل حال بل مشیٰ فی شرح المنیۃ ان کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم۔‘‘ واللہ تعالیٰ اعلم۔) ((فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved