8 September, 2024


دارالاِفتاء


زید مولوی اشرف علی تھانوی کا مرید اور خلیفہ ہے ، نیز دیوبندی عقائد رکھتا ہے ، مگر کبھی کبھی میلاد شریف میں شرکت کر کے سلام پڑھ لیتا ہے لیکن ضروری نہیں سمجھتا اور کھانا وغیرہ پر فاتحہ بھی کر لیتا ہے ۔ اس کے پیچھے اہلِ سنت و جماعت کی نماز جائز ہے یا نہیں۔ جان بوجھ کر سنیوں کو اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟ صاف صاف بیان کیجیے۔

فتاویٰ #1029

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ــــــــــــــــــــــــــــــــــــ: دیوبندی اپنے عقائدِخبیثہ کفریہ کی بنا پر اسلام سے خارج ہیں۔ علماے دیوبند ، مولوی رشید احمد گنگوہی، مولوی اشرف علی تھانوی وغیرہ نے نبیِ کریم علیہ الصلوۃ و التسلیم کی شان پاک میں سخت گستاخیاں کی ہیں اس لیے علماے عرب و عجم نے ان پر کفر و ارتداد کا فتویٰ صادر کیا ہے ، جس کی تفصیل ’’حسام الحرمین‘‘ اور ’’الصوارم الہندیہ‘‘ میں مذکور ہے ۔ لہٰذا زید مذکور اگر دیوبندی ہے اور علماے دیوبند کو اپنا پیشوا مانتا ہے تو اس کے پیچھے اہل سنت و جماعت کی نماز نہیں ہوگی۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved