3 December, 2024


دارالاِفتاء


مال دار ہونے کے باوجود عالم زکات نہ دے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟ کیا مال دار سید پر زکات کی ادایگی ضروری ہے؟ محمد حنیف رضا، دار العلوم رضاء المصطفیٰ، ٹیپو سلطان نگر، کرناٹک- ۱۷؍ صفر ۱۴۱۳ھ

فتاویٰ #2593

عالم مالک نصاب ہو اور اس پر زکات فرض ہو اس کے باوجود وہ زکات نہ دے تو اس کی بھی وہی سزا ہے جو عوام کی ہے، اسی طرح سید اگر اتنا مال دار ہو کہ اس پر زکات فرض ہو تو اس پر بھی زکات فرض ہے، نہیں دیتا ہے تو گناہ گار ہے۔ البتہ سید کو زکات لینا جائز نہیں، سید کو دینے سے زکات ادا نہ ہوگی۔ واللہ تعالی اعلم ۔(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۷(فتاوی شارح بخاری)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved