22 December, 2024


دارالاِفتاء


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام کہ زید نے ایک عالم دین جو مفتی بھی ہیں ان کے پیچھے نماز ادا کرتے اور یہ کہتے پھرتے ہیں کہ ہم ان کے پیچھے نماز کیا پڑھتے، ہم تو سزا بھکت رہے ہیں ، ایک مقتدی کا اپنے امام کے بارے میں ایسیا کہنا کیسا ہے، اس پر شرعی رہنمائی درکار ہے۔

فتاویٰ #2336

بسم اللہ الرحمن الرحیم الجوابـــــــــــــــــ۔: اگر اُن امام صاحب کے اندر کوئی شرعی خرابی نہ ہو تو زید کا ان کے بارے میں ایسا کہنا جائز نہیں، عالم کی اقتدا کرنے کو سزا بھگتنا کہنا بہت بڑی جرات اور علماے دین کی توہین ہے۔ زید اس سے توبہ کرے اور آئندہ ایسا جملہ ہرگز نہ کہے۔ واللہ تعالی اعلم۔ کتبہ احمد ادیب مصباحی۔ المتخصص فی الحدیث۔ بالجامعۃ الاشرفیہ، مبارک فور۔ ۲؍ ذی الحجہ ۱۴۴۴ھ ۔ الجواب صحیح۔ واللہ تعالی اعلم۔ محمد نسیم ، جامعہ اشرفیہ، مبارک پور۔ ۲؍ ذی الحجہ ۱۴۴۴ھ

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved