
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم :الجوابــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ اس وقت بلڈبینک قائم کرناعوامی ضرورت اور عمومی حاجت کے درجے میں ہے اس لئےبلڈ بینک قائم کرنا اوراس میں انسانی خون جمع کرناجائز ہے۔تاکہ وقت حاجت انسانی جان کی حفاظت ہو سکے ۔ اور حرج و مشقت کا سامنا نہ ہو ۔ اس موضوع پر جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں مجلس شرعی کے ماتحت سیمینار منعقد ہو چکا ہے اور اس کے جواز پر متفقہ فیصلہ بھی ہوگیا ہے ۔ حالیہ ٹرین حادثہ یا کسی بھی ہنگامی حالت میں بلڈبینک قائم کرکے مریضوں کی مدد کرنا جائز ہے اور از راہ انسانیت سبھی ضرورت مند مریضوں کو خون دینا جائز ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم ـــــــــــــــــــــــــــــــ کتبہ : محمد نسیم احمد جامعہ اشرفیہ مبارک پور أعظم گڑھ ١٤ ذوقعدہ ١٤٤٤ھ
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org