8 September, 2024


دارالاِفتاء


امام مسجد نماز جمعہ پڑھا رہے تھے ۔ دونوں رکعت میں صحیح سورتیں پڑھیں۔ اس کے باوجود بھی سجدۂ سہو کیا۔ سلام کے بعد ایک مقتدی نے دریافت کیا کہ آپ نے دونوں آیتیں درست پڑھیں تو سجدۂ سہو کیوں کیا؟ امام نے جواب دیا کہ میں مالک سے بہت ڈرتا ہوں اس لیے سجدۂ سہو کیا ۔ امام کا جواب صحیح ہے ؟ اور نماز ہوگی کہ نہیں؟

فتاویٰ #2019

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- بلا ضرورت سجدۂ سہو نہیں کرنا چاہیے، لیکن اگر کسی نے کر لیا تو نماز بلا کراہت ہو گئی۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved