8 September, 2024


دارالاِفتاء


میت کو دفن کرنے سے پہلے چند سیر غلہ اور چند سکے لے کر جنازہ کے قریب بیٹھ کر ایسا کہتے ہوئے سامنے والے آدمی سے کہتے ہیں کہ جو فرض اور واجب اور مستحب ترک ہوئے ہوں اس کی ساری زندگی میں اس کے بالعوض یہ غلہ اور ہدیہ تمھیں دیا جاتا ہے تم نے قبول کیا؟ لینے والا حلف پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہے کہ میں نے قبول کیا۔ ایسا تین بار کہلواتے ہیں ۔ کیا یہ جائز یا درست ہے؟ بینوا

فتاویٰ #2009

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ بالکل لغو ہے۔ اس سے فرض واجب ہر گز ساقط نہ ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved