22 December, 2024


دارالاِفتاء


موجودہ دور میں قریب قریب ہر مسجد میں چھت پنکھے و دیگر پنکھے، کولر لگائے جاتے ہیں جس میں آواز بھی ہوتی رہتی ہے مگر امام کی آواز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتی، تمامی مقتدی تک آواز پہنچ جاتی ہے اور مکبر کی آواز بھی پہنچ جاتی ہے ۔ اب زید کہتا ہے کہ جماعت کے وقت کولر پنکھے بند کردو ۔ سبب معلوم کرنے پر جواب دیا کہ مکروہ ہونے کی وجہ سے بند کردیا جاتا ہے۔ جب کہ اور سب پنکھے چلتے رہتے ہیں ۔ کیا زید کا ایسا کرنا درست ہے؟ اور اگر درست ہے تو کولر پنکھے ہی کیوں جماعت کے وقت بند کرتا ہے اور پنکھے بھی تو آواز کرتے ہیں ان کو بھی بند کرنا چاہیے۔ اور ایک ذمہ دار آدمی کو ایسا کرنا کہاں تک درست ہے؛؟ اور کیا حکم شرعی ہے کہ جماعت کے وقت پنکھے اور کولر کا چلنا درست نہیں ؟ از روے شرع جواب مرحمت فرمائیں۔

فتاویٰ #1965

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- اگر پنکھوں اور کولر کی آواز سے نماز میں کوئی خلل واقع نہیں ہوتا تو پنکھوں اور کولر کے بند کرنے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ بہتر یہ ہے کہ ان کو چالو رکھیں تاکہ گرمی کی وجہ سے نمازیوں کو تکلیف نہ ہو اور دل نہ بٹے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved