3 January, 2025


دارالاِفتاء


لاؤڈ اسپیکر (مائک) سے نماز پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں جب کہ مائک سے اذان اور خطبہ دیا جا سکتا ہے تو پھر نماز پڑھانے پر ممانعت کیوں ہے؟ تفصیلی جواب مطلوب ہے۔ والسلام

فتاویٰ #1964

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- تحقیق یہ ہے کہ لاؤڈ اسپیکر کے ہارن سے سنی جانے والی آواز کم از کم حکماً غیر آواز متکلم ہے ۔ اس لیے لاؤڈ اسپیکر کی آواز پر رکوع کرنا امام کی اقتدا نہیں ہوئی لاؤڈ اسپیکر کی ہوئی جس سے تلقن من الخارج پایا گیا جو مفسد نماز ہے۔ تفصیل کے لیے ’’القول الازہر‘‘، ’’صیانۃ الصلاۃ‘‘ وغیرہ کا مطالعہ کریں۔ اذان اور خطبہ میں صرف سننا ہوتا ہے ، موذن یا خطیب کی اقتدا نہیں کی جاتی۔ اس لیے اذان اور خطبہ میں حرج نہیں۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved