8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص پانچ وقت کی نماز نہیں پڑھتا اور یہ شخص صرف جمعہ کی نماز اور عیدین کی نماز میں امامت کرتاہے ، کیا اس کی امامت درست ہے؟ علاوہ ازیں اس کی تشریح فرمائیں کہ منکر حدیث بکر کے ساتھ بحکم شریعت کیا کرنا چاہیے؟

فتاویٰ #1870

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ فاسق معلن ہے ، اسے امام بنانا گناہ اور اسے معزول کرنا واجب۔ اصل حکم تو یہ ہے کہ اس کے پیچھے جتنی نمازیں پڑھی گئی ہیں سب کو دہرایا جائے لیکن جمعہ اور عیدین کا اعادہ نہیں اگر اس کو علاحدہ نہ کیا جا سکے تو کہیں اور جا کر جمعہ وعیدین پڑھیں، اس کے پیچھے ہرگز نہ پڑھیں۔ پڑھیں گے تو گنہ گار ہوں گے۔ ہاں اگر کہیں اور جمعہ وعیدین نہ ہوتے ہوں تو بدرجۂ مجبوری پڑھ لیں۔ واللہ تعالی اعلم ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved