22 December, 2024


دارالاِفتاء


جو لوگ عالم دین امام کو تنخواہ مقرر کر کے اس کو اپنا نوکر اور خادم سمجھتے ہیں اور اس پر حکومت دکھاتے ہیں ، ایسے لوگ عند اللہ کیسے ہیں اور اس کے پیچھے ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟

فتاویٰ #1857

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- یہ لوگ انتہائی بد تمیز، بےہودے، ناخدا ترس ہیں جو عالم کو اپنا نوکر سمجھتے ہیں۔ اس کا اندیشہ ہے کہ یہ لوگ دنیا سے اپنا ایمان سلامت نہ لے جا سکیں۔ عالم گیری میں ہے: من أبغض عالما من غیر سبب ظاہر خیف علیہ الکفر۔ نماز بہر حال ان کی بھی اس امام کے پیچھے ہو جائے گی۔ واللہ تعالی اعلم ---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved