3 January, 2025


دارالاِفتاء


زید ایک انگریزی داں ہے لیکن وہ کسی ایسے فعل کا مرتکب نہیں ہے جو غیر شرعی ہو ، داڑھی بھی رکھتا ہے۔ محلہ کی مسجد میں پنج گانہ نماز اور جمعہ کی نماز کی امامت بھی کرتا ہے اور دس پارہ حفظ بھی کیا ہے ۔ کیا ایسا شخص عیدین کی امامت کر سکتا ہے یا کہ نہیں؟

فتاویٰ #1842

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- بلا شبہہ یہ شخص عیدین کی بھی امامت کر سکتا ہے جب اس شخص میں ایسا کوئی نقص نہیں جو امامت میں خلل انداز ہو تو بلا کسی کراہت کے اسے امام بنانا درست ہے۔ محض انگریزی پڑھنے کی وجہ سے اس کی امامت میں کوئی نقص نہیں آ سکتا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved