8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک معذور ہے قطرے کا اور ایک یا چند قرآن کریمہ کو صحیح نہ پڑھنے والے ہیں ’’س‘‘ کو ’’ش‘‘ اور ’’ق‘‘ کو ’’ک‘‘ اور اس کا عکس ومثل پڑھنے والے تو امام کون ہو؟ جب کہ برابر ایسا ہوتا ہے امام مقرر ہے مگر جب وہ نہ ہو ،ہفتہ پندرہ دن کے لے گھر یا کہیں اور چلا گیا ہو اگر دونوں نہ پڑھائیں تو جماعت ہی مسجد میں نہ ہو ایسے حال میں کیا ہو؟ عوام کا طعن الگ۔

فتاویٰ #1817

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- ان میں سے کوئی بھی امام نہیں ہو سکتا ۔ مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ جیسے بھی ہو صحیح خواں غیر معذور امام کا انتظام کریں ۔ عوام کے طعن کی کیا پروا ، جب نماز ہی صحیح نہ ہوگی تو جماعت سے کیا فائدہ، ہر مسلمان پر فرض ہے کہ صحیح پڑھنے کی مشق کرے، اس میں کمی کرنا خود گناہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved