8 September, 2024


دارالاِفتاء


فاسق معلن کو امام بنانا گناہ اور ان کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ (بہار شریعت) امر طلب یہ ہے کہ داڑھی کتروانے والا اور داڑھی منڈوانے والا دونوں فاسق معلن ہیں یا نہیں دونوں کا گناہ بالاعلان ہے یا نہیں؟ اگر دونوں فاسق معلن ہوں تو داڑھی کتروانے والے کے پیچھے داڑھی منڈانے والے کی نماز ہوگی یا نہیں اگر نہیں ہو سکتی ہے تو امام بنانے والے پر شرعی حکم کون سا نافذ ہوتا ہے؟ مفصل تحریر فرمائیں۔

فتاویٰ #1816

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- داڑھی منڈانے والا یا کترکر ایک مشت سے کم کرنے والا بلا شبہہ فاسق معلن ہے اسے امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ۔ لیکن اگر کسی فاسق معلن کے پیچھے نماز پڑھ لی تو فرض سے بری الذمہ ہو جائے گا مگر فاسق کو امام بنانے کی وجہ سے گنہ گار ہوگا اور اس نماز کا اعادہ واجب۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved