22 December, 2024


دارالاِفتاء


دو عالم ایک مرد مومن کے گھر میں بلا اجازت داخل ہوئے، حالاں کہ ان عالموں کا اس مومن سے صرف سلام ہوتا تھا، بعد میں اس مومن نے شکایت کی کہ یہ دونوں عالم کیسے ہیں کہ بغیر اذن میرے گھر میں داخل ہوگئے۔ شرعاً بغیر اجازت گھر میں داخل ہونا کیسا ہے؟ کیا یہ دونوں لائق امامت ہوسکتے ہیں؟

فتاویٰ #1744

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- بغیر اجازت کسی کے گھر میں داخل ہونا ممنوع ہے، اور اگر گھر کے اندر عورتیں ہوں تو داخل ہونا حرام و گناہ۔ ان دونوں عالموں پر توبہ واجب ہے، اور جس کے گھر میں داخل ہوئے اس سے معافی مانگنا بھی۔ اگر یہ لوگ توبہ کرلیں اور اس شخص سے معافی مانگ لیں تو ان کے پیچھے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم۔---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved