بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: اس میں کوئی حرج نہیں کہ نمازوں کے بعد یا کسی بھی وقت مدینہ طیبہ کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو کر صلاۃ وسلام پڑھا جائے بلکہ یہ باعث اجر وثواب ہے ۔ اللہ عز وجل نے ہمیں حکم دیا: يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا۰۰۵۶ اے ایمان والو! نبی پر درود پڑھو اور خوب خوب سلام پڑھو۔ اس میں کسی وقت یا کسی طریقے کی تخصیص نہیں، مطلق ہے۔ لہذا ہم جس وقت بھی جس طریقے سے بھی درود وسلام پڑھیں گے اس حکم خداوندی کی تعمیل ہوگی ۔والتفصیل فی فتاوانا۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org