بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: (۱)نماز ہو جائے گی مگر سنت ترک کرنے کا وبال ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم (۲)رکوع وسجدہ میں تسبیح پڑھنا سنت مؤ کدہ ہے اور اس کے چھوڑنے کی عادت ڈالنے والا مستحق عتاب۔ [عتاب کی] کیا مقدار ہوگی یہ مولی عزو جل جانے۔ واللہ تعالی اعلم (۳) قبروں کا بوسہ نہیں لینا چاہیے۔ اور سجدہ کرنا حرام قطعی ہے ۔ قبر پر سر یعنی پیشانی رکھنا ہی سجدہ ہے، کون سجدہ ہوگا ؟ یہ سجدہ کرنے والے کی نیت پر ہے۔ اگر بہ نیت عبادت سجدہ کرے گا تو سجدۂ عبادت ہوگا اور سجدہ کرنے والا کافر ومرتد ہو جائےگا۔ اور اگر بہ نیت تعظیم سر رکھے گا تو حرام ہوگا اور سجدہ کرنے والا فاسق ۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org