22 December, 2024


دارالاِفتاء


امام نماز پڑھاتے وقت نیت کس طرح کرے۔ عربی اور اردو میں نیت لکھیے۔

فتاویٰ #1560

بسم اللہ الرحمن الرحیم – الجواب ــــــــــــــ: دل میں اس کا پختہ ارادہ کرے کہ میں نے فلاں نماز پڑھنے کی نیت کی زبان سے کہہ لینا بہتر ہے۔ جو نماز پڑھنا چاہتا ہے اس کی تعیین بقید یوم ضروری ہے۔ مثلا آج کے ظہر کا فرض پڑھنا چاہتا ہے تو یوں کہے: نیت کی میں نے آج کے ظہر فرض پڑھنے کی ۔ نیت کے لیے اتنا کافی ہے ، امام کو امام ہونے کی نیت ضروری نہیں۔ مقتدی کے لیے البتہ ضروری ہے کہ امام کے اقتدا کی نیت کرے۔ جو شخص عربی نہیں جانتا ، سمجھتا اسے عربی میں نیت کے الفاظ پڑھنا بیکار ہے۔ واللہ تعالی اعلم (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵،(فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved