22 December, 2024


دارالاِفتاء


زید کا انتقال ہو گیا ان کے دفنانے کے بعد جب سب لوگ جانے لگے تب ایک مولوی صاحب نے اذان پکارا لیکن ’’حی علی الصلاۃ وحی علی الفلاح‘‘ کی جگہ ’’یا حل المشکلات‘‘ و’’یا دافع البلیات‘‘ پکارا۔ بنا بریں ناچیز سمجھنا چاہتا ہے کہ یہ امر مستحسن ہے یا امر قبیح مدلل جواب عنایت فرمائیں۔

فتاویٰ #1434

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: بعد دفن قبر پر اذان دینا مستحسن ہے مگر اذان کے کلمات میں ترمیم وتبدیل کرنا جائز نہیں۔ ’’حی علی الصلاۃ، حی علی الفلاح‘‘ کی جگہ ’’یا حل المشکلات‘‘ و ’’یا دافع البلیات‘‘ یا کچھ اور کہنا اذان میں ترمیم ہوئی اس کی اجازت نہیں۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب (فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved