8 September, 2024


دارالاِفتاء


ہمارے علاقے میں نماز مغرب اور نماز عشا کے درمیان صرف ایک گھنٹہ یا اس سے کم کا فرق رکھتے ہیں تو کیا اس وقت عشا کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کر نا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر پڑھی تو کیا اعادہ ضروری ہے، یا نہیں؟

فتاویٰ #1428

بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: صحیح یہ ہے کہ عشا کا وقت اس وقت شروع ہوتا ہے جب غروب آفتاب کے بعد جانب مغرب افق پر جو سفیدی ہوتی ہے وہ ڈوب جائے اگر آپ کے یہاں آفتاب ڈوبنے کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر یا ایک گھنٹہ پر یہ سفیدی ختم ہوجاتی ہو تو عشا پڑھنا صحیح ورنہ نماز ہی نہ ہوگی۔ جب عشا کا وقت ہو جائے اس وقت پڑھیے۔ جماعت کا ثواب اس وقت ملے گا جب نماز صحیح ہوگی ۔ وقت کے اندر پڑھی جائے وقت کے پہلے نماز پڑھنے کی وجہ سے جب جماعت ہی نہیں ہوگی تو نماز کیسی؟ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved