8 September, 2024


دارالاِفتاء


ایک مسئلہ دریافت طلب ہے آپ کے منیر احمد خاں نے جامع مسجد کے منبر پر بیٹھ کر اعلان کیا کہ جمعہ کے دن بعد نماز کھانا کھانا سنت موکدہ ہے۔ ان کا یہ فرمانا جملہ مسلمانوں کے قلوب میں اضطراب پیدا کر دیا اور ان سے دریافت کیا گیا تو انھوں نے کہا میں نے کہیں کسی کتاب میں نہیں دیکھا ہے، صرف حضرت حافظ صاحب کو عمل کرتے دیکھا ہے۔ اب آپ سے استدعا ہے کہ اس میں علماے دین کیا فرماتے ہیں تاکہ صحیح یا غلط کا اعلان کر دیا جائے، کیوں کہ اس مسئلہ پر کسی کو یقین نہیں ہے کہ سنت موکدہ ہے، سنت تک تو کوئی بات نہیں۔

فتاویٰ #1210

جب کہ محترم جناب منیر احمد خاں صاحب نے دریافت کرنے پر کہہ دیا کہ کہیں کسی کتاب میں نہیں دیکھا ، میرے متعلق بھی موصوف نے میری کسی تحریر یا قول کا حوالہ نہیں دیا کہ میں نے بعد نمازِ جمعہ کھانے کو سنت موکدہ بتایا ہے، بلکہ یہ کہا کہ حافظ صاحب قبلہ کو عمل کرتے دیکھا ہے تو اسی سے مسلمانوں کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ اگر میں نے اس پر عمل کیا بھی تو اس کو سنت موکدہ تو نہیں بتایا، اسی سے بات ختم ہو جاتی۔ اضطراب و پریشانی نہ ہوتی۔ عمل کے متعلق صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا فرمان ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد کھانا کھاتے تھے اور بعد نمازِ جمعہ قیلولہ کرتے تھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : قال کنا فبکر بالجمعۃ ونقیل بعد الجمعہ (البخاری) فرمایا : ہم جمعہ کی نماز میں جلدی کرتے تھے اور اور بعد نمازِ جمعہ قیلولہ کرتے تھے۔ حضرت سہیل بن سعد سے مروی ہے: قال ما کنا ولا فتغدی الا بعد الجمعۃ (بخاری) فرمایا ہم نہ قیلولہ کرتے تھے اور نہ کھانا کھاتے تھے مگر بعد نمازِ جمعہ۔ وھو تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved