21 November, 2024


دارالاِفتاء


ایک شخص نے اپنی عورت کو طلاق دی ہے اب وہ دونوں آپس میں نکاح کرنا چاہتے ہیں تو اس کا نکاح ہوگا یا نہیں ۔ یعنی تین طلاقیں ہو چکی ہیں ۔

فتاویٰ #1114

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب ـــــــــــــــــــــــــــ: تین طلاق کے بعد بغیر حلالہ کے نکاح نہیں ہو سکتا ، یعنی اگر عدت کے بعد دوسرے شخص سے نکاح کیا اور صحبت بھی ہوئی اس کے بعداس دوسرے شخص نے طلاق دے دی تو پھر عدت گزرنے کے بعد پہلے شخص سے نکاح ہو سکتا ہے، ورنہ نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved