21 November, 2024


دارالاِفتاء


کارخانہ کنٹراک پر چلانے کے لیے لیا، اور مالک کار خانہ کو پانچ ہزار بطور ضمانت دیا۔ اس زر ضمانت پر زکات واجب ہے یا نہیں؟ اس زر ضمانت کی حیثیت یہ ہے کہ کار خانہ میعاد مقرر تک ٹھیک سے چلایا تو واپس ملے گا ورنہ نقصان کا معاوضہ کاٹ کر باقی جو بچے گا واپس ملے گا۔ محمد مقبول احمد ، مدرس جامعہ مدینۃ العلوم، خانقاہ قادری ، کپولی شریف، گورول مظفر پور، بہار- ۱۴؍ صفر ۱۴۰۷ھ

فتاویٰ #2611

اس زرِ ضمانت پر بھی زکات ہے۔( تحقیق کے لیے دیکھیں ’’جدید مسائل پر علما کی رائیں اور فیصلے‘‘ اور ’’ مجلس شرعی کے فیصلے‘‘ جلد اول ، مطبوعہ : مجلس شرعی، جامعہ اشرفیہ، مبارک پور۔) واللہ تعالی اعلم۔۔(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۷(فتاوی شارح بخاری)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved